اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔
ججز ڈیوٹی روسٹر 11 دسمبر سے تاحکمِ ثانی جاری کیا گیا ہے۔
ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی رخصت پر چلے گئے ہیں، وہ 11 دسمبر سے شروع عدالتی ہفتے سے رخصت پر ہوں گے۔
پیر سے 7 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے۔
روسٹر میں کہا گیا ہے کہ پیر سے 7 سنگل اور 3 ڈویژن بنچ کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بنچ یا لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔