کراچی : چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت مزید گرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا مستقبل میں ڈالر 260 سے 250 کے درمیان آسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سےرقم جلد مل جائے گی جس کے بعد ڈالر مزید گرے گا اور مستقبل میں ڈالر 260 سے 250 کے درمیان آسکتا ہے۔
ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قدر کم ہورہی تھی تو بینکس اور مارکیٹ پلیئرز کو اچھا نہیں لگا تاہم یواےای سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت کیے گئے اقدامات معیشت کیلئےمثبت ہیں۔
خیال رہے مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بدتریج اضافہ ہونے لگا ، ایک ہفتے کےدوران انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے9 پیسےسستا ہوا۔
ایک ہفتے میں ڈالر 284 روپے 96پیسے کم ہوکر 283 روپے 87 پیسے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے25 پیسے کمی ریکارڈکی گئی اور 286 روپے سے کم ہوکر 284 روپے 75پیسےمیں فروخت ہوا۔