چین، یو اے ای کا پاکستان میں 2 ایل این جی منصوبوں میں سرمایہ کاری کا امکان

اسلام آباد: چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں 2 ایل این جی منصوبوں میں سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرمایہ کار کمپنیوں میں چائنا نیشنل کیمیکل انجینئرنگ اور متحدہ عرب امارات کی بائیسن کی ذیلی کمپنی ایل این جی فلکس شامل ہیں۔

ایل این جی ٹرمینلزکی تعمیر اور سپلائی میں 50 کروڑ ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کا ورچوئل اور نان ورچوئل منصوبوں میں سرمایہ کاری کا پلان ہے۔ کمپنیاں کراچی پورٹ پر ورچوئل ایل این جی منصوبہ لگانا چاہتی ہیں۔

ایل این جی رسیونگ ٹرمینل، اسٹوریج سہولت کے قیام کا بھی پلان بنایا گیا ہے۔ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں گیس سپلائی کیلئے ورچوئل ٹرک استعمال ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسرے ایل این جی منصوبے میں پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ کمپنیوں کا سوئی ناردرن اور سدرن کے بجائے اپنا گیس ترسیلی نظام قائم کرنے کا پلان ہے۔