واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری  ہے اور اب تک جانے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مزید 2 ہزار 55 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے، جن میں 426 خواتین اور ایک ہزار 45 بچے بھی شامل تھے۔ گزشتہ روز 126 گاڑیوں میں 232 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

7 دسمبر کو 2473 افغان باشندے وطن لوٹ گئے، جن میں 825 مرد، 523 خواتین اور 1125 بچے شامل تھے۔ واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 18 ہزار 980غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس  واپس جا چکے ہیں۔