سابق وزیراعظم عمران خان کی تین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دو کیسز میں ضمانتیں منظور کرلی گئی ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کی ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں احتجاج کے تناظر میں عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں۔