روسی صدر کی نیتن یاہو کو اسرائیل حماس تنازعہ کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

روس کے صدر ولادمیر پیٹون اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ولادیمیر پیوٹن نے غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے تنازع کم کرنے کے لیے مدد کی پیشکش کردی۔

ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا جس میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد پر ووٹنگ کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی سلامتی کونسل میں قرارداد کو امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔