رواں برس رمضان المبارک میں دنیا بھر میں روزے کا دورانیہ مختلف ہوگا۔ کچھ ممالک میں روزہ 20 گھنٹے سے زائد طویل ہوگا جبکہ بعض جگہوں پر روزہ محض 11 گھنٹے کا ہوگا۔
سب سے طویل روزے کہاں ہوں گے؟
- سوئیڈن اور ناروے میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے 30 منٹ ہوگا۔
- گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ 20 گھنٹے طویل ہوگا۔
- الجزائر میں عرب دنیا کا طویل ترین روزہ ہوگا، جو 16 گھنٹے 44 منٹ کا ہوگا۔
سب سے مختصر روزے کہاں ہوں گے؟
- چلی میں روزہ محض 11 گھنٹے طویل ہوگا، جو دنیا میں سب سے کم وقت کا روزہ ہوگا۔
- پیراگوئے، یوراگوئے، جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں روزے کا دورانیہ 11 سے 12 گھنٹے تک ہوگا۔
دیگر ممالک میں روزے کا دورانیہ
- پاکستان: 12 گھنٹے 58 منٹ
- سعودی عرب، مدینہ منورہ، نیویارک، ترکیہ: 13 گھنٹے
- برازیل، جنوبی افریقہ، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، بھارت، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات: 12.5 گھنٹے
دنیا میں مختلف مقامات پر سورج کے طلوع و غروب کے اوقات کی بنیاد پر روزے کے دورانیے میں یہ فرق دیکھا جاتا ہے۔ شمالی ممالک میں دن طویل ہونے کی وجہ سے وہاں روزے زیادہ طویل ہوتے ہیں، جبکہ جنوبی ممالک میں دن نسبتاً چھوٹے ہوتے ہیں، جس کے باعث روزہ مختصر ہوتا ہے۔