سردی بڑھتے ہی ملک میں گیس بحران کی شدت میں اضافہ

سردی بڑھتے ہی ملک میں گیس بحران نے شدت اختیار کرلی ہے، کئی شہروں میں گیس پریشر بھی  کم ہے جوگیس نہ ہونے کے برابر ہے، عوام گیس نہ ہونے کی صورت میں لکڑی اور مہنگے گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سردیاں شروع ہوتے ہی ملک میں بجلی کے بعد گیس کے بحران  بھی اضافہ ہوگیا ہے، عوام مہنگی لکڑی اور مہنگے گیس سلنڈر ایک وقت کی روٹی پر گزارا کرر ہے ہیں۔

ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت تو صرف اپنی تنخواہیں سمیٹنے میں لگی ہوئی ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے خون نچوڑنے میں لگی ہوئی ہے، کبھی بجلی مہنگی ہورہی ہے تو کبھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔

شہریوں  نے مزید کہا کہ نگراں حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدام کرے، اس مہنگائی کے دور میں ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہوتی جارہی ہے، پہلے خواتین گھر میں ہوا کرتیں تھیں تو کھانے کا بندوبست کرلیتیں تھیں لیکن اب مہنگائی کی وجہ سے ہم خواتین بھی نوکری کررہی ہیں، شام میں جب گھر آتے ہیں تو گیس نہیں ہوتی ، جس کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔