مہنگائی کا جن بے قابو، روز مرہ کی چیزوں کی قیمیتں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

 روز مرہ کی اشیاء کی چیزیں بھی مزید مہنگی ہوگئیں، سستے بچت بازاروں میں بھی ہر چیز کی قیمت آسمانوں سے بات کرنے لگی،پیاز، ٹماٹر اور مٹر کی قیمتوں میں دن دھاڑے اضافہ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچت بازاروں میں بھی پیاز کی قیمت 250، ٹماٹر کی 150اور مٹر کی قیمت 400روپے سے اوپر ہی ہے جبکہ   ماش کی دال 500، روزانہ استعمال کرنے والاچاول  320اور سفید چنا 300روپے کلو مل رہا ہے۔

ایسے شہریوں کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی کی وجہ سے گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوگیا ہے، کہ نگراں حکومت تو صرف اپنی تنخواہیں سمیٹنے میں لگی ہوئی ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے خون نچوڑنے میں لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام روزمرہ کی چیزوں  کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور عوام کو سہولیات فراہم  کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں،مہنگائی کی وجہ سے عوام ایک  وقت کی روٹی کے لیے بھی ترس گئی ہے۔