امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبارکےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 3پیسے مہنگا 283روپے87پیسے سے بڑھ کر 283روپے90پیسے پربند ہوا ۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284روپے75پیسے پرمستحکم رہا ۔

گزشتہ جمعہ کاروباری ہفتے کے آخری روز  انٹر بینک میں ڈالر 25پیسے سستا ،284روپے12پیسے سےکم ہو کر 283روپے87پیسے پربند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام پرمارکیٹ 211 پوائنٹس کی کمی سے 66 ہزار 12 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 159 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 224 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ میں 1 ارب 21 کروڑ 59 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔ آج کے دن 33 ارب 42 کروڑ سے زائد مالیت کا کاروبار ہوا۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 66,564 جبکہ کم ترین سطح 65,128 پوائنٹس رہی۔