ایران ' ریفائنری میں آتشزدگی کے باعث 15 لاکھ لیٹر ایندھن جل گیا

تہران: ایران میں ریفائنری میں خوف ناک آتشزدگی کے باعث 15 لاکھ لیٹر ایندھن جل گیا۔

روئٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ مشرقی ایران کے بِرجند خصوصی اقتصادی زون میں ایک چھوٹی ریفائنری میں آگ لگنے سے اتوار کو دو دھماکے ہوئے، آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق آتش زدگی کا یہ واقعہ مشرقی ایران کے معاشی حب برجند کی ایک چھوٹی ریفائنری میں پیش آیا۔

آگ نے تیزی سے پھیل کر ریفائنری کے 18 ذخائر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے کہا کہ آگ لگنے کے ابتدائی مراحل میں 1.5 ملین لیٹر ایندھن جل گیا ہے۔