اسلام آباد : اٹک آئل ریفائنری مکمل بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، ریفائنری نے 2 پروسیسنگ پلانٹس بند کر دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مہنگے درآمدی فیول کے بڑھتے استعمال کے اثرات سامنے آنے لگے، اٹک آئل ریفائنری نے 2 پروسیسنگ پلانٹس بند کر دئیے۔
ذرائع اٹک پٹرولیم نے کہا کہ بروقت اقدامات نہ کرنے پر ریفائنری مکمل بند کردیں گے، اوگرا اس حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے، اٹک ریفائنری لمیٹڈ نےنگران وزیرتوانائی اوراوگرا کو خطوط بھی لکھے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پلانٹس بندہونے سے مقامی پیٹرول،ڈیزل کی پیداوار کم ہوکر 60 فیصد پر آگئی، تیل کمپنیاں مقامی تیل کے بجائے درآمدی تیل استعمال کررہی ہیں ، اسلام آباد،راولپنڈی ،کےپی میں درآمدی تیل استعمال کیاجارہاہے۔
اٹک پٹرولیم نے مزید کہا کہ مقامی تیل استعمال نہ کرنا پیٹرولیم رولز کی خلاف ورزی ہے درآمدی تیل استعمال کرنے سے درآمدی بل بڑھ رہا ہے، اوگرا اس حوالے سے قوانین پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا ہے۔