کراچی : صوبے سندھ کے علاقے ڈھرکی میں ایک اور گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا، جس سے یومیہ سترہ ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پٹرولیم کو سندھ کے علاقے ڈھرکی میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔
کمپنی کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ماڑی پٹرولیم نےصوبے سندھ کے علاقے ڈھرکی میں ایک اور گیس کاذخیرہ دریافت کر لیا، جس سے یومیہ سترہ ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو گی۔
کمپنی نے ڈھرکی کے علاقے میں سترہ سو چالیس میٹر تک کھدائی کی، کمپنی کی اس علاقے میں یہ تیسری گیس کی دریافت ہے، کام جاری ہے جس کے بعد گیس کو سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔