کراچی : سٹی کورٹ کراچی نے دوسری شادی پر شوہر کو 3 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
ملزم جوشوا کو کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔ملزم کیخلاف اس کی پہلی بیوی نے محمود آباد تھانےمیں مقدمہ درج کروایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پہلی بیوی کے ہوتے دوسری شادی کرنا مسیحی شخص کو مہنگا پڑ گیا ، سٹی کورٹ نے دوسری شادی پر شوہر کو قید و جرمانے کی سزا سنادی۔
عدالت نے پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی پر 3 سال قید اور 30 ہزار جرمانہ عائد کردیا، ملزم جوشوا کو کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔
ملزم جوشوا کیخلاف محمود آباد تھانےمیں پہلی بیوی نے مقدمہ درج کرایا تھا۔
گذشتہ ماہ نومبر میں راولپنڈی میں فیملی جج وجوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو تین لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا۔