فی تولہ سونے کی قیمت سیکڑوں روپے کم ہوگئی

مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپے سستا ہو کر فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 13 ہزار 600 روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1543 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 128 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ میں فی اونس سونے کا دام 13 ڈالر کی کمی سے 2005 ڈالرز پر آگیا ہے۔