توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں آج سماعت کی۔
آج بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور نیب پراسیکیوٹر نے ابتدائی دلائل دیے، عدالت نے فریقین کے مزید دلائل کے لیے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔