گزشتہ مالی سال کی نسبت امسال کے 5 ماہ میں ترسیلات زر میں بڑی کمی

گزشتہ مالی سال کے 5ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 5ماہ میں ترسیلات زر میں ایک ارب 30کروڑ ڈالر کی بڑی کمی۔ 

 

اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کےماہر عدنان پراچہ کہتے ہیں موجودہ صورتحال میں اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، رواں مالی سال کے لئے بجٹ میں ترسیلات زر کا ہدف 33 ارب ڈالر رکھا گیا ہےرواں مالی سال ترسیلات زر کے ہدف کے تحت 5 ماہ میں 2 ارب 75 کروڑ ڈالر کم آئے ہیں ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بھی بیرون ملک سے رقم کی آمد میں کمی ہوئی ۔
عدنان پراچہ کہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کو بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے ، ترسیلات زر اور ایکسپورٹ ملکی مالی مشکلات کو کم کرتے ہیں ساتھ ہی عدنان پراچہ نے تجویز دی کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سستے گھروں کی اسکیم لانا ہوگی ،اگر اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دی گئی تو آئندہ مالی سال ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہو گا۔