فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے دام 26 ڈالر گھٹ گئے

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا سونا 3 ہزار روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 2572 روپے کمی کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قدر1 لاکھ 84 ہزار 842 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 26 ڈالرز کم ہو کر 2004 ڈالرز پر آگیا ہے۔