پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بلندی، انڈیکس 67 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج آج ریکارڈ بلندی پر ہے، 100 انڈیکس آج 67 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

100انڈیکس 576 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 67 ہزار 3 پر آ گیا۔

آج صبح کاروبار کے دوران انڈیکس 67 ہزار 93 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔