سربراہ فیض آباد دھرنا کمیشن اور ایک ممبر کے لیے 76 لاکھ روپے اجرا کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ کی سمری پر اقتصادی رابطہ کمیٹی رقم جاری کرنے کی آج منظوری دے گی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ دھرنا کمیشن سید اختر علی شاہ اور ممبر طاہر عالم خان کو تنخواہ اور دیگر مراعات ملیں گی جبکہ کمیشن کی مدت 2 ماہ سے بڑھائی گئی تو مزید تنخواہ اور مراعات ملیں گی۔
ذرائع کے مطابق 3 رکنی کمیشن میں حاضر سروس سرکاری آفیسر کو تنخواہ اور مراعات نہیں ملے گی۔ فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔