فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری کا رویہ درست نہیں انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کی اہلیہ حباچوہدری کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پرفرد جرم آج عائد نہیں ہو سکی، اور کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، دلائل ہوئے ہیں، 19 دسمبر کی تاریخ فرد جرم کے لئے مقرر کی ہے۔
حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے بھائی اور وکیل فیصل چوہدری عدالت سے نکلے تو تو ان کا رویہ دھمکی آمیز تھا، اگر وہ بھائی ہیں وکیل ہیں تو ان کا ایک الگ حق ہے، بطور اہلیہ میرا الگ حق ہے، میرے شوہر کی موجودگی میں فیصل کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔
حبا چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری جہلم سے الیکشن لڑیں گے، ان کے ٹکٹ پر کوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا، کل سے فواد کی الیکشن مہم شروع کرنے لگی ہوں، انتخابات کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑنا ہے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔