سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ہزار روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

ادھر 10 گرام سونے کی قیمت 585 روپے کم ہوکر1 لاکھ 82 ہزار 270 روپے کا ہوگیا ہے۔