سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 64 ہزار 600 پر آگیا

100انڈیکس 675پوائنٹس کمی سے 64ہزار 600 پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 190پوائنٹس کمی سے 65 ہزار پوائنٹس پر آگیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مزید 675 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 64 ہزار 600 پر آگیا۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی 100انڈیکس میں 665 پوائنٹس اضافہ ہوگیا تھا اور ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ تاہم کاروبار کے دوران ایک موقع پر اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہر دیکھی گئی اورسرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 1317 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 65 ہزار 109 پوائنٹس پر آگیا تھا۔