سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے اور سابق سیکریٹری داخلہ کو نوٹسز جاری کر دیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے لیے قانونی کارروائی پوری نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے آئندہ سماعت تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں۔
سابق سیکریٹری داخلہ سائفر کیس میں کمپلیننٹ ہیں جنہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی حکمِ امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔