لاہور ہائی کورٹ نے میاں محمود الرشید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے کل تک ملتوی کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ میں میاں محمود الرشید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے والد محمود الرشید کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے کیس چل رہے ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ میاں محمود الرشید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
یاد رہے کہ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔