واشنگٹن: فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کے ملازمین بھی چپ نہ رہے اور انہوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، ایسے میں اب بائیڈن انتظامیہ کے ملازمین کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا جس میں محکمہ خارجہ کے مستعفی ڈائریکٹر جوش پال بھی شریک ہوئے جب کہ مظاہرین نے اپنی شناخت چھپارکھی تھی۔
اس کے علاوہ امریکی شہر لاس اینجلس میں مظاہرین نے ہائی وے بند کرکے غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔