اسلام آباد : حکومت نے رواں مالی سال ایم این ایز کیلئے مختص رقم میں سے بقیہ 29 ارب جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ڈی جیز کیلئے 29 ارب روپے کی رقم روک دی۔
پلاننگ کمیشن کی دستاویز میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال ایم این ایز کیلئے مختص رقم میں سےبقیہ 29ارب جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مالی مشکلات کے باعث ایم این ایز اسکیموں کیلئے رقم جاری نہیں کی جائے گی۔
دستاویز میں کہنا ہے کہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ایم این ایز کیلئے رواں مالی سال 90 ارب روپے مختص کیے، ایس ڈی جیز پروگرام کےتحت رواں مالی سال 61 ارب روپےکی رقم جاری کی گئی۔
ذرائع پلاننگ کمیشن نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے بقایا 20 ارب، رواں مالی سال کے 41 ارب روپے جاری کیے گئے تھے ، ایس ڈی جیز کیلئے رقم کی کٹوتی سے مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔