ریلوے مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایک اور ٹرین بحال کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے مسافروں کےلیے بولان میل بحال کرنےکا اعلان کیا ہے۔ بولان میل 25 دسمبر 2023 سے چلائی جائے گی۔
بولان میل صرف ایک ریک کے ساتھ کراچی اور کوئٹہ کے لیے چلائی جائے گی۔
یاد رہے پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کو 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، عوام ایکسپریس کراچی سے روانہ ہو کر اگلے دن پشاورپہنچے گی۔
عوام ایکسپریس کو کراچی کینٹ، پشاورکینٹ براستہ ملتان اسٹیشن 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عوام ایکسپریس کراچی کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام 6 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی۔
گزشتہ سال اگست میں عوام ایکسپریس کو ریلوےٹریک زیرآب آنےکی وجہ سےبندکیاگیا تھا، ایک سال سے زائد بند رہنے کے بعد عوام ایکسپریس دوبارہ پٹریوں پر دوڑے گی۔