لاہوربار نے شیرافضل مروت کی رہائی تک پنجاب پولیس کی ماتحت عدالتوں میں داخلے پر پابندی لگادی۔
لاہور صدر بار کا کہنا ہے کہ جب تک شیر افضل مروت کورہا نہیں کیا جاتا پولیس کا داخلہ بند رہےگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شیرافضل مروت کو جی پی اوچوک سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
پولیس کو کارروائی کےدوران وکلاء کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم، اہلکار شیر افضل کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئے۔
لاہور پولیس کےمطابق شیرافضل مروت کو نقص امن کا باعث بننے پرگرفتارکیا گیا ہے اور ان کے خلاف تین ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔
شیر افضل مروت کی 30 روز نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔