جنوری میں گیس ہو گی یا نہیں، وزیر توانائی کی وضاحت

پاکستان میں جنوری میں صارفین کے لیے قدرتی گیس دستیاب ہوگی یا نہیں، امریکی میڈیا ادارے بلوم برگ کے انکشاف کے بعد بحث چھڑ گئی۔ تاہم وزیر توانائی کی یقین دہانی کرائی ہے اس مرتبہ جنوری میں گیس دستیاب ہوگی۔

بلوم برگ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ کس طرح سوئس کمپنی گنور نے 2021 میں پاکستان کو قدرتی گیس فراہم کرنی تھی لیکن اس نے زیادہ نرخوں پر یورپ سے معاہدہ کر لیا۔ کیا رواں برس جنوری میں بھی یہی صورت حال پیدا ہوگی۔

تاہم وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ جنوری کیلئے پاکستان نے گیس خرید لی ہے۔

ینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیرتوانائی نے کہا کہ جنوری 2024 میں صارفین کو گیس کی فراہمی بہتر رہے گی کیونکہ جنوری کے لیے ایک اسپاٹ ایل این جی کارگو خرید لیا ہے۔

وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ہمارے پاس 8 سے 10 ایل این جی کارگو قطر سے طویل مدتی معاہدوں کے نیتجے میں آتے ہیں، جنوری میں گیس کی فراہمی کی صورتحال بہتر ریے گی۔

اجلاس میں قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بجلی کی قیمت زیادہ ہے جسے کم کرنے کے لیے ٹیرف اسٹرکچر کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کمیٹی کے مطابق ایک ماہ تک ٹیرف اسٹرکچر کا جائزہ لے کر اسے ٹھیک کرلیا جائے گا۔