این اے 35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ این اے 35 اور این 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔

عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو تمام فریقین کو دوبارہ سن کر ازسر نو حلقہ بندی کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزارکاموقف سن کرٹھوس فیصلہ کرے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بیرسٹرعمراعجاز گیلانی کاموقف ہےقانون کے مطابق تمام حلقوں کی آبادی برابر ہونی چاہیئے، درخواست گزار نے کوہاٹ کی مثال دی جس کے حلقے کی آبادی ہنگو کے حلقے سے 3 لاکھ زائد ہے، درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ نئی حلقہ بندیوں سے علاقے کے عوام کا حق رائے دہی مجروح ہوتا ہے۔