برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی، ترجمان کے مطابق چائے کی قیمتوں میں 60 سے 110 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی ہے، چائے کا 800 گرام پیک 2195 کی بجائے 2085 میں، 430 گرام پیک1197کی بجائے 1137 میں دستیاب ہوگا۔

چائے کی قیمت میں کمی کے حوالے سے ترجمان نے مزید بتایا کہ چائے کا 900 گرام پیک 1792 کی بجائے 1732 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔