چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ بیرونِ ملک روانہ ہو گئے۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس اعجازالاحسن نے جسٹس سردار طارق سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریبِ حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں ججز اور وکلاء نے شرکت کی۔