سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں آج پھر عدالت پیش کیا جائے گا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ پر ٓسماعت آج اڈیالہ جیل میں کریں گے۔
دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج انہیں دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا، اس موقع پر نیب ٹیم جسمانی ریمانڈ کے دوران ہونے والی پیش رفت پرعدالت کو آگاہ کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
عدالت نے کل توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کی تھی اور گرفتاری ڈال دی تھی۔