ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کو تیز امیگریشن کی سہولت  فراہم کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو امیگریشن کے سلسلے میں سہولت مہیا کرنے کے لیے ای گیٹ متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

پہلے پاکستان کے تین مصرف ترین ایئرپورٹس پر یہ سہولت پیش کی جائے گی۔ ترقی یافتہ ملکوں کی طرح پاکستانی ایئرپورٹس پر بھی ای گیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای گیٹس کی تنصیب  کے سلسلے میں متعلقہ کمپنیز سے بات چیت کا آغاز ہوچکا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ای گیٹ سے مسافروں کو امیگریشن کی طویل قطاروں سے چھٹکارا ملنا ممکن ہوگا۔ ایئرپورٹس پر مسافر اپنی  امیگریشن  کلیئرنس خود کرسکیں گے۔