الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لیے مقرر کردیے گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 19 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن 4 رکنی بینچ صبح 11 بجےاڈیالہ جیل میں سماعت کرے گا۔
سابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 19 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
سابق وزیراعظم عمران خان پر ان کے وکیل شعیب شاہین کی عدم موجودگی پر گزشتہ سماعت پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔