عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 2047 ڈالر پر آ گئی۔ جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 577 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2670 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2289.09 روپے پر مستحکم رہی۔