ایف بی آر نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے موبائل فون پر ٹیکس چھوٹ دیدی

اوورسیز پاکستانی موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ ایف بی آر نے ان کے لیے پانچ سال پرانے استعمال شدہ موبائل فون پر ٹیکس چھوٹ دے دی ہے۔

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پانچ سال پرانے استعمال شدہ موبائل فونز پر 60 فیصد ٹیکس چھوٹ دے دی ہے۔

ایف بی آر نے مختلف نوعیت کے استعمال شدہ 1160 موبائل فونز پر بھی ٹیکس میں کمی کر دی ہے۔

دستاویز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے استعمال شدہ موبائل پر ٹیکس میں کمی کے رولز جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق  استعمال شدہ موبائلوں پر نئے موبائلوں کی مالیت کے حساب سے ٹیکس عائد نہیں ہوگا اور ٹیکس میں کمی کا یہ ریلیف صرف اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہو گا۔

دستاویز کے مطابق استعمال شدہ موبائل امپورٹ کرنے والے کمرشل امپورٹرز پر ٹیکس کی شرح کم نہیں ہوگی۔