اسلام آباد:پاکستان اسٹیل ملزکونجکاری پروگرام کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ نگران حکومت نے نجکاری کے جاری پروگرام کی نئی فہرست جاری کردی جس کے مطابق جاری نجکاری پروگرام کی فہرست میں اداروں کی تعداد 27سے کم ہوکر26پرآگئی۔
توانائی شعبے کے سب سے زیادہ 14ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہے،فنانشل اورریئل اسٹیٹ سے متعلق4,4 ادارے نجکاری کے جاری پروگرام میں شامل ہیں۔
انڈسٹریل سیکٹر کے3ادارے جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہے،ہوابازی شعبے کاایک پی آئی اے نجکاری پروگرام کی فعال فہرست میں شامل ہے۔
نجکاری کے جاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شامل ہے،بلوکی,حویلی بہادر,گدو اور نندی پورپاور پلانٹس جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہے تمام10سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں فعال نجکاری فہرست میں شامل ہے۔
ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن,فرسٹ ویمن بینک نجکاری فہرست میں شامل ہے،پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ فہرست میں شامل ہے۔
سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور, جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد نجکاری پروگرام میں شامل ہے،پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل نجکاری کے جاری پروگرام کی فہرست میں شامل ہے۔