سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمان کی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے معاملے کی سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس سات رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے، سپریم کورٹ میں 2 جنوری 2024 کو تاحیات نااہلی کیس کی سماعت ہو گی۔