لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت سے معذرت کر لی۔
2 رکنی بینچ نے فائل دوبارہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کر دی۔
وکیل مقسط سلیم کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی 90 روز کی آئینی مدت 15 نومبر کو مکمل ہو چکی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔