اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز مندی، انڈیکس میں385 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی منفی رجحان رہا، 100 انڈیکس 385 پوائنٹس کم ہوکر 62 ہزار 448  پر بند ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس نے کاروبار کا آغاز مثبت کیا اور انڈیکس ایک موقع پر 788  پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 621 تک گیا لیکن اس رجحان میں مرحلہ وار بدلاو آیا اور انڈیکس ایک موقع پر 1750 پوائنٹس کم ہوکر 61  ہزار 82  تک بھی گرا۔

البتہ کاروبار کا اختتام 385  پوائنٹس کمی سے 62  ہزار 448 پر کیا ہے۔

بازار میں مسلسل چوتھے روز ایک ارب سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، آج ایک ارب اٹھارہ کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب کم ہوکر 90 ہزار 27 ہے۔

تین روز میں انڈیکس 3 ہزار 682 پوائنٹس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 515  ارب روپے کم ہوئی ہے۔