بہاول پور کے چڑیا گھر میں شیروں کے حملے میں نوجوان کی ہلاکت پر چڑیا گھر کی انتظامیہ کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ میں دائر پٹیشن میں شیر باغ چڑیا گھر انتظامیہ پر بے حسی و عدم توجہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
عدالت کی جانب سے رٹ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔
عدالت نے کیوریٹر، چیف سیکریٹری پنجاب اور آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی۔
لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ نے 15 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔