سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج گجر نالہ اور اورنگی متاثرین کی عدم آبادکاری کے معاملے پر توہین عدالت کی سماعت ہوگی۔ چیف سیکرٹری سندھ فخرعالم درانی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے مئیر کراچی کو بھی طلب کر رکھا ہے۔
اس دوران گجر نالہ اور اورنگی متاثرین نے سندھ حکومت کی جانب سے آبادکاری نہ ہونے پر عدالت کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل تھے۔
مظاہرین نے گھر کے بدلے گھر دو کے نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے متاثرین کی مکمل آبادکاری کا حکم دیا تھا، دو سال گزر جانے کے باوجود متبادل گھر دیے گئے نہ پلاٹ۔