قیمت میں بھاری کمی، گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئِے بڑی خوشخبری

پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی ’’ ریگل آٹو موبائلز ‘‘ نے برقی توانائی سے چلنے والی(الیکٹرک) گاڑی ’’ سیریس 3‘‘ کو متعارف کروانے کے صرف ایک ماہ بعد قیمت میں بھاری کمی کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ روپے کی قدر بڑھنے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث کیا گیا ہے مزید برآں ڈیوٹی اور لیوی میں نظر ثانی بھی گاڑی کی قیمت میں کمی ایک وجہ ہے ۔

کمپنی کا مزید کا کہناتھا کہ گاڑی کی قیمت میں کمی کا اقدام الیکٹر ک گاڑیوں کو فروغ دینے میں اہم کر دارا دا کرے گا ،کمپنی نے گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت میں 8 لاکھ 9 ہزار روپے کمی کی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 83 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی صارفین کیلئے 91 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی ، کار کی بکنگ قیمت میں بھی 50,000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

 

 

الیکٹر وہیکل کے شوقین افراد سیرس 3 کو روپے  کو 3 لاکھ کی بجائے محض اڑھائی لاکھ روپے ایڈوانس دیتے ہوئے بک کروا سکتے ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان میں بننے والی  پہلی ہائیبرڈ الیکٹرک  وہیکل کا گزشتہ روز افتتاح کر دیا گیا، سی او انڈس موٹرز اصغر جمالی  کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آٹو سیکٹر کیلئے خوشی کی بات ہے کہ ہائیبرڈ گاڑی کے استعمال سے 50 فیصد کے قریب فیول کا استعمال کم ہوجائے گا ۔پاکستان میں بننے والی یہ پہلی 1800 سی سی ہائیبرڈ گاڑی ہے ،نئی  ہائیبرڈ گاڑی یکم جنوری سے دستیاب ہوگی ،پلانٹ کی کیپسیٹی 76 ہزار سے زائد گاڑیاں بنانے کی ہے ۔