اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کیمرہ ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت میں وقفہ کردیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ایف آئی اے کے آنے تک وقفے کی استدعا کی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کیمرہ ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سائفرکیس میں سپریم کورٹ میں آج ضمانت لگی ہوئی ہے، ایف آئی اے والے سپریم کورٹ سے فری ہو جائیں تو آجاتے ہیں۔
اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ عدالت سماعت میں وقفہ رکھ لیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا۔