ڈالر مسلسل سستا، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 79 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی

انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کی ابتداء میں ملکی تبادلہ منڈیوں میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے 52 پیسے پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 79 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 102 پوائنٹس کمی کے بعد 62 ہزار 590 پر آگیا جو گزشتہ روز 62 ہزار 693 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔