مالی مشکلات کی شکار74ٹی ایم ایز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے 80کروڑروپے کی اضافی گرانٹ جاری

صوبائی حکومت نے مالی مشکلات کی شکار74ٹی ایم ایز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے 80کروڑروپے کی اضافی گرانٹ جاری کردی'محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے 74ٹی ایم ایز کواضافی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے'اعلامیہ کے مطابق ٹی ایم اے حویلیاں کوایک کروڑ'لوئرتناول کو30لاکھ'الائی 90لاکھ'بٹ گرام ایک کروڑ'بنوں20لاکھ'ڈومیل ایک کروڑ'ککی 40لاکھ'بکاخلیل 50لاکھ'میریاں بنوں50لاکھ'چارسدہ ساڑھے تین کروڑ'تنگی 50لاکھ'شبقدر50لاکھ'دروش 50لاکھ'مستوج 2کروڑ'ملکو50لاکھ'ثمرباغ ایک کروڑ'ادینزئی 50لاکھ'لال قلعہ 20لاکھ'بلامبٹ 20لاکھ'خال 30لاکھ'ڈیرہ ساڑھے 4کروڑ'کلاچی ایک کروڑ50لاکھ'پہاڑپور3کرور40لاکھ'پرواایک کروڑ'دربن 50لاکھ'ٹی ایم اے نوشہرہ 30لاکھ'ٹی ایم اے پبی 10لاکھ 'شاہ عالم 50لاکھ'بڈھ بیر50لاکھ'متھرا50لاکھ'شامل ہیں۔