چین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران خاتون مریض کومُکا جڑ دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں پیش آنے والے اس معاملے کی متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چین میں سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو رواں ہفتے وائرل ہوئی تھی جس پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔
سرجری کے دوران 82 سالہ مریضہ خاتون کو اینستھیزیا کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہوں نے اپنے سر اور پلکوں کو متعدد بار ہلایا تھا۔
خاتون مریضہ کے بیٹے کے مطابق والدہ بائیں آنکھ سے نہیں دیکھ سکتیں۔
خاتون مریضہ کی آنکھوں کے آپریشن کے دوران ڈاکٹر نے کم از کم 3 مرتبہ ان کے سر پر مارا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 2019ء میں پیش آنے والے اس واقعے پر ڈاکٹر کو معطل جبکہ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو افسر کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔
مریض کے بیٹے کا مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرجری کے بعد ہسپتال کی انتظامیہ نے معذرت کی تھی اور 500 یوآن (70 ڈالر) بطور معاوضہ ادا کیا۔