اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف کی دوسری قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات کو منظور کرلیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات منظور کرلی ہیں۔
قرض کے کوٹے کی اصلاحات گزشتہ ماہ تجویز کی گئی تھیں جنہیں دسمبر میں منظور کیا گیا۔ اصلاحات کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے بورڈ آف گورنرز میں دی گئی
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کوٹے میں اضافے سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو سکتا ہے، قرض کیلئے کوٹا بڑھ جانے سے پاکستان اگلے پروگرام میں فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کے بعداگلے قرض پروگرام میں کوٹے بڑھنے کا دائرہ ہوسکتا ہے، پاکستان کوٹا بڑھنے سے 6 سے9 ارب ڈالرکاقرض لے سکتا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان موجودہ قرض پروگرام میں توسیع نہیں کرائیگا، موجودہ قرض پروگرام مارچ میں مکمل کرلیا جائیگا۔